12-Apr-2022 منقبت حضرت خدیجہ الکبریٰ رضوی اللہ عنہا
منقبت در سیدہ خدیجہ الکبٰری سلام اللّه علیہا۔۔۔
💞"10 رمضان المبارک یومِ وصال 💞
💞مَلِکہ عَرب ، زوجہ رسولؐ ، مادرِ بتولؑ ، اُم المٶمنین حضرت سیدہ خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا
❣️❣️❣️
آپ کو رب نے کیا ذیشان ام المومنیں
آپ پر قرباں ہماری جان ام المومنیں
سب سے اونچی شانِ ازواجِ شہِ لولاک ہے
کہہ رہا ہے صاف یہ قرآن ام المومنیں
ہوگیا وہ بالیقیں دونوں جہاں میں سرفراز
آپ نے جس پر کِیا میلان ام المومنیں
باادب دہلیز پر آتے ہیں رؤساءِ عرب
اس قدر رب نے کِیا دھنوان المومنیں
فاطمہ بیٹی نواسے آپ کے حسن و حسین
آپ کی سب سے الگ پہچان ام المومنیں
مِل گیا شاہِ پیمبر کی رفاقت کا شرف
آپ پر ہے رحمتِ رحمان ام المومنیں
رب نے بخشی آپ کو دونوں جہاں کی دولتیں
اِک علی داماد اِک عثمان، ام المومنیں
آپ ہیں دورِ جہالت میں بھی سب سے منفرد
طاہرہ ہے آپ کی پہچان ام المومنیں
ان سے نسبت ہے تو جنت، ورنہ دوزخ پائے گا
حاسدیں! رکھ یاد، ہیں میزان ام المومنیں
آپ کی جانب سے جس کے دل میں بھی آیا غبار
دوجہاں اٗس کے ہوئے ویران ام المومنیں
قلب ام المومنیں میں ہیں شہِ کون و مکاں
قلبِ پیغمبر کا ہیں ارمان ام المومنیں
آپ کی سیرت نظامِ زندگی کا حسن ہے
مغفرت کا آپ ہیں سامان ام المومنیں
سب کی اونچی شان ہے، سودہ، خدیجہ، عائشہ
یا کہ ہوں بنتِ ابوسفیان، ام المومنیں
آپ کی مدحت لبِ توصیفؔ پر ہو تا حیات
ہے اِسی در سے مِلا ایمان ام المومنیں
•°•°•°•
✍🏻از۔ توصیف رضا خان رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI
13-Apr-2022 08:38 AM
Wah
Reply
Manzar Ansari
12-Apr-2022 05:33 PM
Good
Reply
Simran Bhagat
12-Apr-2022 05:08 PM
Nice
Reply